معروف بھارتی اداکار 97 برس کی عمر میں چل بسے

بھارتی میڈیا میں ان کی موت کی وجہ زائد العمری کے باعث ہونے والی بیماریوں کو بتایا جارہا ہے


ویب ڈیسک December 31, 2021
بھارتی میڈیا میں ان کی موت کی وجہ زائد العمری کے باعث ہونے والی بیماریوں کو بتایا جارہا ہےفوٹوفائل

لاہور: بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے نامور اداکار جی کے پلائی 97 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جی کے پلائی نے 31 دسمبر کی صبح اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ ان کی آخری رسومات بھی آج ہی ان کےآبائی علاقے میں ادا کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا میں ان کی موت کی وجہ زائد العمری کے باعث ہونے والی بیماریوں کو بتایا جارہا ہے۔ ملیالم انڈسٹری کے فنکار اداکار جی کے پلائی کی موت پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار جی کے پلائی شوبز میں شامل ہونے سے قبل بھارتی آرمی اور بھارتی نیوی میں خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ انہوں نے 1954 میں فلم ڈیبیو کیا تھا۔ وہ 325 سے زائد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں