حرمتیں پامال کرنے والے بھارتی ریاست کرناٹکا کے سابق وزیرکی خودکشی کی کوشش

ایس اے رام داس نے گرفتاری کے خوف سے میسور میں اپنے گھر میں پھندا لگا کر خود کشی کی کوشش کی


ویب ڈیسک February 12, 2014
ایس اے رام داس نے گرفتاری کے خوف سے میسور میں اپنے گھر میں پھندا لگا کر خود کشی کی کوشش کی فوٹو؛ انڈیاٹوڈے

طاقت اور ہوس کے نشے میں چُور سابق بھارتی وزیر دوسروں کی عزتوں کو پامال کرتا رہا لیکن جب ایک خاتون اپنی حرمت کی دہائی لے کر عدالت پہنچی تو اسے اپنی عزت بچانی مشکل ہوگئی اور بدنامی کے خوف سے خودکشی کی کوشش کی تو موت نے بھی اسے دھتکار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادتی کا شکار 35 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ ہے کرناٹکا کے سابق وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن ایس اے رام داس نے ان کی مدد کرنے کا بہانہ بناکر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ایس اے رام داس نے گرفتاری کے خوف سے میسور میں اپنے گھر میں پھندا لگا کر خود کشی کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اس دوران موقع سے پہنچ گئے اورانہیں بچالیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

زیادتی کا شکار خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر ایک سرکاری ملازم تھا اور اس کے مرنے کے بعد وہ ایس اے رام داس کے پاس نوکری کے لئے گئی تھی تاہم ہوس کے پجاری وزیر نے نوکری کا لالچ دے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں