کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے آئے تھے، پولیس حکام

دہشت گرد کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے آئے تھے، پولیس حکام :فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔


پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت رضا اللہ اور حبیب نور عرف شیر کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں دہشت گرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں، اور کارروائی کے دوران ان سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے آئے تھے، اور یہ دونوں دہشت گرد افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔
Load Next Story