فلم ’’جے ہو‘‘ کی ہیروئن ڈیزی شاہ کے خلاف ساتھی اداکار نے مقدمہ درج کرادیا

فلم ”سودا“ میں ڈیزی شاہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہا تھا لیکن اب مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے، اداکار


ویب ڈیسک February 12, 2014
29 سالہ ڈیزی شاہ نے حال میں ہی سلمان کی فلم ’جے ہو‘ سے شہرت حاصل کی ہے۔ فوٹو؛فائل

ISLAMABAD: بھارتی اداکار نے جان سے مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ڈیزی شاہ اورفلم کے کوریوگررافر گنیش اچاریہ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیاہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوجپوری فلموں کے اداکار ستیاندرا سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلم "سودا" میں ڈیزی شاہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے تھے جب کہ فلم کا اسکرپٹ بھی انہوں نے ہی لکھا تاہم اب انہیں فلم سے آؤٹ کرکے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیزی شاہ اب میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں مشہور ادا کارنہیں ہوں، بھوجپوری اداکار نے ڈیزی شاہ اور کوریو گرافر گنیش اچاریہ سمیت 18 افراد کے خلاف اترپردیش کے ضلع مینپور کے تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

دوسری جانب ڈیزی شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 16 ماہ قبل اس فلم کے ایک گانے میں ڈانسر کی حیثیت سے شوٹنگ کی تھی تاہم ان کا اس فلم اور اس کے عملے سے کوئی تعلق نہیں جب کہ گنیشن اچاریہ کا کہنا ہےکہ وہ ستیاندرا سنگھ نامی کسی اداکار کو جانتے ہی نہیں ہیں۔

واضح رہےکہ 29 سالہ ڈیزی شاہ نے حال میں ہی سلمان کی فلم 'جے ہو' سے شہرت حاصل کی ہے اس سے پہلے وہ فلموں میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں