فنکشنل لیگاین پی پیق لیگ کا سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

عجلت میں رات کے اندھیرے میں جاری کئے گئے اس آرڈیننس سے سندھ کو تقسیم کیا جارہا ہے۔ جام مدد علی


ویب ڈیسک September 11, 2012
عجلت میں رات کے اندھیرے میں جاری کئے گئے اس آرڈیننس سے سندھ کو تقسیم کیا جارہا ہے۔ جام مدد علی۔ فوٹو عرفان علی

فنکشنل لیگ ، نیشنل پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ق)نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے بلدیاتی آرڈیننس کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے رہنما جام مدد علی نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام کسی صورت قبول نہیں، ہمیں غیر سرکاری طور پر آرڈیننس کی ایک کاپی ملی ہے جو 160 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ موجودہ آرڈیننس 300 صفحات پر مشتمل ہے،لہذا ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں آرڈیننس کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں یکساں بلدیاتی نظام نافذ ہوناچاہئے۔

جام مدد علی نے مزید کہا کہ عجلت میں رات کے اندھیرے میں جاری کئے گئے اس آرڈیننس سے سندھ کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں