روس کا 10 جدید ہائپرسونک کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ

ہتھیار کو بے مثال ہیں، ہتھیاروں کے نظام میں نئی قسم کے میزائل کا اضافہ ضروری ہے، روسی صدر

سائپر سونک کروز میزائل کا تجربہ آبدوز سے بھی کیا گیا، فوٹو: فائل—فائل فوٹو

روس نے ایک فریگیٹ سے 10 نئے جدید سِرکون ہائپرسونک کروز میزائلوں کا تجربہ کامیاب کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کا حوالہ دے کر بتایا کہ روس میں ایک آبدوز سے دو مزید میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ہتھیار کو بے مثال قرار دیا اور کہا کہ ہتھیاروں کے نظام میں نئی قسم کے میزائل کا اضافہ ضروری ہے۔


روسی صدر نے گزشتہ ہفتے کیے گئے میزائل تجربے کو 'ملکی سالمیت کا ایک بڑا واقعہ' قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ روس کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے 'ایک اہم قدم' ہے۔

مزیدپڑھیں: روسی میزائل سسٹم خریدنے پر جنگی جنون میں مبتلا بھارت مشکل میں پھنس گیا

دوسری جانب بعض مغربی ممالک کے ماہرین نے روس کے تیارکردہ ہتھیاروں سے متعلق سوال اٹھایا ہے اور ساتھ ہی تسلیم کیا کہ ہائپر سونک میزائلوں کی رفتار، حرکت پذیری اور اونچائی کا امتزاج انہیں ٹریک پر رکھنے اور ہدف حاصل کرنے میں مشکل بنا دیتا ہے۔

خیال رہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے 2018 میں اپنی تقریر میں نئے ہائپرسونک ہتھیاروں کی ایک صف کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دنیا کے تقریباً کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور امریکی ساختہ میزائل شیلڈ کو بھی چکمہ دے سکتے ہیں۔
Load Next Story