ڈالر کی انٹربینک قیمت 177 روپے سے نیچے آگئی

ڈالر کے اوپن کرنسی مارکیٹ ریٹ بھی 179 روپے سے نیچے آگئے


Ehtisham Mufti December 31, 2021
ڈالر کے اوپن کرنسی مارکیٹ ریٹ بھی 179 روپے سے نیچے آگئے (فوٹو : فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں کلینڈر سال کے اختتامی دن بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 177 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ ریٹ 179 روپے سے نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سال کے آخری کاروباری روز ڈالر کی قدر ایک روپے کمی سے 176.51 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 178.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کلینڈر سال 2021ء میں ڈالر کی قدر 10.43 فیصد کے اضافے سے مجموعی طور پر 16.68 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2021ء میں ڈالر کی بلند ترین سطح 178.30 روپے رہی جبکہ کم ترین سطح 151.42 رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔