
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولاراڈو کے جنگلات میں منگل کی رات اچانک لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے بڑے رقبے پر پھیلی اور علاقے میں دھوئیں کے بادل پھیل گئے۔
انتظامیہ نے فوری طورپر ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے مقامی آبادی کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقام کی طرف منتقل کیا۔ اس دوران ریسکیو اداروں کے رضا کار، محکمہ فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کام شروع کیے۔
مقامی حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث اب تک 600 گھر جل کر راکھ ہوچکے ہیں، تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور یہ 1600 ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک
حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی البتہ 6 شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بولڈر کاؤنٹی شیروف کے سرکاری عہدیدار جوئے پیلے نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل کرلی ہیں، آگ اس قدر شدت اختیار کرچکی ہے کہ اس پر قابو پانے میں آئندہ چار پانچ روز لگیں گے۔
انہوں نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کچھ لوگوں کی گمشدگی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں ہیں۔
This video was taken by BPD Patrol Officers in Superior...E of US-36...this afternoon. Our thoughts are with our neighbors tonight who lost their homes and businesses. We continue to assist our law enforcement and fire partners as necessary. #MarshallFire #MiddleForkFire pic.twitter.com/ceydZAAfEM
- Broomfield Police (@BroomfieldPD) December 31, 2021
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔