چیف جسٹس لاپتا کارکنوں کی بازیابی کا ازخود نوٹس لیں الطاف حسین کی اپیل

الطاف حسین کا وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس ایس آئی ،وفاقی وزیرداخلہ اوروزیراعلیٰ سندھ سے بھی نوٹس لینےکامطالبہ


ویب ڈیسک February 12, 2014
پولیس، رینجرز اور سرکاری ایجنسیاں گرفتار افراد کے بارے میں کچھ بتانے کو تیار نہیں،الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی سےاپیل کی ہے کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے لاپتا کارکنوں کی بازیابی کا از خود نوٹس لیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الطاف حسین نے وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس ایس آئی ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلی سندھ سے بھی مطالبہ کیاکہ لاپتہ کارکنوں کو فوری بازیاب کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا لاپتا کارکنوں کے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، گرفتار افراد کو تشدد کر کے مار دینا یا لاپتا کردینا انصاف نہیں بلکہ انصاف کا قتل ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں کارکنوں کو گرفتار کر کے لاپتا کرنے کے معاملے کا نوٹس لیں اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر صدائے احتجاج بلند کریں۔


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے سیکڑوں کارکنوں میں سے 4 سیکٹر ممبران سمیت 45 کارکنان تاحال لاپتہ ہیں لیکن پولیس، رینجرز اور سرکاری ایجنسیاں گرفتار افراد کے بارے میں کچھ بتانے کو تیار نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں