انوشکا شرما کا فلم انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ

انوشکا نے دو بڑے پروجیکٹس سائن کیے ہیں
انوشکا شرما تین سال سے فلم انڈسٹری سے دور تھیں (فائل فوٹو)انوشکا شرما تین سال سے فلم انڈسٹری سے دور تھیں (فائل فوٹو)

انوشکا شرما تین سال سے فلم انڈسٹری سے دور تھیں (فائل فوٹو)

SHANGHAI:
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے 3 سال بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کی تیاریاں شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما 2018 میں آخری بار شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ کی فلم 'زیرو' میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں تھیں، جس کے بعد سے انہوں نے انڈسٹری سے خود ساختہ دوری اختیار کرلی تھی۔

اب خبر آئی ہے کہ وہ سال 2022 میں ایک بار پھر فلموں میں نظر آئیں گی مگر وہ بالی ووڈ کی نہیں ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں او ٹی ٹی (اور دی ٹاپ) پلیٹ فارم کے لیے 2 فلموں میں کام کرنے کی حامی بھری ہے۔


anushkaanushka
فوٹو انوشکا انسٹاگرام


انوشکا شرما کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے انٹرٹینمنٹ کے حوالے 2 بڑے پروجیکٹس سائن کیے ہیں، جس کا باضابطہ اعلان وہ جلد کریں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ نے اپنے بالوں کا اسٹائل بھی ان دو پرجیکٹس کی وجہ سے ہی تبدیل کیا ہے تاکہ وہ نئے انداز کے ساتھ سامنے آسکیں۔ واضح رہے کہ انوشکا نے 2018 کے بعد مختلف مصنوعات کے اشتہارات میں کام کیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔
Load Next Story