پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.95 روپے سے 4.15 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 31, 2021
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا—فائل فوٹو:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.95 روپے سے 4.15 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصونعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 (ہفتہ) سے ہوگا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے لاگو ہوں گی۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 140.82 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 144.82 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 4.15 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.95 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

Petrol notification

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھائی جانے والی قیمتوں کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 137.62 روپے فی لیٹرسے بڑھاکر 141.62 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 109.53 روپے فی لیٹرسے بڑھا کر 113.53 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 107.06 روپے فی لیٹرسے بڑھا کر 111.06 روپے فی لیٹر کردیا گیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں