10 سال کے دوران 40 ہزارمیگاواٹ تک بجلی پیدا ہوسکے گی وفاقی وزیر خزانہ
ایشیائی ترقیاتی بینک نے جامشورو پراجیکٹ کے لیے قرضہ دینے پرکوئی شرط نہیں رکھی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ان کی حکومت توانائی کے ایسے منصوبے شروع کر رہی ہے جس کے ذریعے آئندہ 8 سے 10 سال میں 40 ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا ہوسکے گی۔
وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے معاہدہ پر دستخط کی تقریب کے دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑے پیمانے پرہونےو الی مینوفیکچرنگ سےتوانائی کی کھپت بھی بڑھ رہی ہے، لائن لاسسز کم کرنے اور بلوں کی وصولی کویقینی بنانے کے لیے پاور پالیسی پر عمل کرایا جارہا ہے جب کہ توانائی کے شعبے میں ملکی کوئلہ کو آئندہ 3 سے 4 سال میں استعمال کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3 سال میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم مختلف پراجیکٹس کے لیے دے گا۔ اے ڈی بی نے جامشورو پراجیکٹ کے لیے قرضہ دینے پرکوئی شرط نہیں رکھی ہے۔
اس موقع پر ایشائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر وینکائی ژونگ نے کہا کہ ان کا بینک پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے دیامیر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کو بھی بہت اہمیت دیتا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک گڈانی پراجیکٹ میں بھی تعاون کے لیے ترقیاتی بنک غور کرسکتا ہے۔
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدے کے تحت توانائی پراجیکٹ جامشورو کے لیے اے ڈی بی پاکستان کو 900 ملین ڈالرز کا قرضہ نرم شرائط پردے گا، اس پراجیکٹ سے 600 میگا واٹ بجلی پید کی جاسکے گی۔