جہلم میں گھریلو حالات سے تنگ آکر ماں نے 3 بیٹیوں کے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگادی

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا


ویب ڈیسک January 01, 2022
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں ہرن پور میں گھریلو حالات سے تنگ آکر ماں نے 3 معصوم بچیوں کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگادی۔

جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں نواحی گاؤں ہرن پور میں ماں نے اپنی 3 معصوم بچیوں کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ دیئے۔

تینوں بچیوں کے گلے کاٹنے کے بعد ماں نے اپنے آپ کو بھی آگ لگالی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمر زوئیہ 5، فائزہ 4 اور جنت کی 3 سال ہے، خاتون یاسمین کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ خاتون کا شوہر فیض احمد رکشہ ڈرائیور ہے۔

بعد ازاں والدہ یاسمین نے اپنے بیان میں کہا کہ گھریلو حالات سے تنگ آکر بچیوں کو قتل کیا، گزشتہ رات خاوند سے جگڑا ہوا تھا، بچوں کو میں نے ہی چھری سے قتل کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں