چمالنگ کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گر نے سے 2 کان کن جاں بحق

دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک January 01, 2022
دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، پولیس ذرائع ۔ فوٹو : فائل

چمالنگ کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گر نے سے دو کان کن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں دکی کے علاقے چمالانگ میں واقع کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گر نے سے 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :چمالنگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کوئلے کی کان کنی بلوچستان کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں ساڑھے 400 سے زائد کوئلے کی کانیں ہیں اور کانوں میں اکثر گیس بھرنے، مٹی کے تودے گرنے اور دھماکوں کے باعث حادثات کے واقعات معمول ہیں۔

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مطابق ملک میں کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں