لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی9 دہشتگرد گرفتار
گرفتاردہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ترجمان سی ٹی ڈی
کراچی:
سی ٹی ڈی نے لاہورکے مختلف اضلاع میں آپریشن کے دوران 9 دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں 119 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کئے گئے جس میں 9 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ 124 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتاردہشتگردوں منیب،رفیق،نعیم،اقبال،احسن،حمادالرحمن،عبدالوحید،شوکت حسین،اختر کان اور احمد آفتاب کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
گرفتاردہشتگردوں سے ہینڈ گرینڈ،الیکٹرک سوئچ، ڈیٹونیٹراوربارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنا سی ٹی ڈی کی اولین ترجیح ہے۔