ایوان صدر عام عوام کےلئے کھول دیا گیا

شہریوں کو الیکٹرانک ڈیوائس، موبائل فون اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہے، ایوان صدر

شہریوں کو الیکٹرانک ڈیوائس، موبائل فون اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہے، ایوان صدر۔ فوٹو:فائل

کراچی:
ایوان صدر سے شام 4 بجے تک عام عوام کےلئے کھلا رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدراسلام آباد عام عوام کےلئے کھول دیا گیا ہے، اور یہ سلسلہ شام 4 بجے تک جاری رہے گا، تاہم عوام کے ایوان صدر میں داخلے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ایوان صدر کل عوام کے لیے کھلے گا

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا ہے کہ شہریوں کو ایوان صدر کے جنوبی گیٹ سے داخلے کی اجازت ہے، اور ایوان میں آنے والے شہریوں کا کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیا جارہا ہے، تمام افراد اور مہمانوں کے لئے فیس ماسک پہننا لازمی ہے، شہریوں کو الیکٹرانک ڈیوائس، موبائل فون اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہے۔

 
Load Next Story