سرکاری اداروں کے نام پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نام رکھنے پر پابندی

سرکاری اداروں کے نام پر بنی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے کا حکم


ویب ڈیسک January 01, 2022
سرکاری اداروں کے نام پر بنی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے کا حکم

JAMSHORO: اسلام آباد انتظامیہ نے سرکاری اداروں کے نام پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نام رکھنے پر پابندی لگادی۔

اب وفاقی دارالحکومت میں اداروں کے نام پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سرکاری اداروں کا نام استعمال کرکے پہلے سے بنی ہوئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کے نجی کاروبار ہیں اس سے بڑا مفاد کا ٹکراؤ کیا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد نے سوسائٹیوں کا نام تبدیل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر قائم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے کہ سوسائٹی شاید سرکاری ادارے کی ہے، رجسٹرار 3 ہفتے میں سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے کا نوٹس دیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایسی تمام سوسائٹیاں جو سرکاری اداروں کے نام پر ہیں اپنا نام تبدیل کروائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں