وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم دوسری بار کورونا کا شکار
صوبائی وزیر نے سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا
PESHAWAR:
وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، میاں اسلم اقبال کی کورونا رپورٹ پازیٹو آگئی ہے،جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
میاں اسلم اقبال نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیاہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال گزشتہ برس کورونا کا شکار ہوگئے تھے، جب کہ ان کی اہلیہ نے احتیاطاً کورونا ٹیسٹ کرایا تو ان میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔