200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس کا ملزم جیکلین کا عاشق نکلا
تحقیقاتی ایجنسی کی چارج شیٹ کے مطابق اداکارہ نے ملزم سے مہنگے ترین تحائف وصول کیے ہیں
MELBOURNE:
کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کیس کے ملزم سکیش چندرا شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اداکارہ جیکلین فرنانڈز سے معاشقہ تھا۔
بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز پچھلے کئی مہینوں سے سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ ورپے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ریڈار پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کیلیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی
جیکلین کو کیس میں تفتیش کے لیے متعدد مرتبہ طلب کیا جا چکا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کی تیار کردہ چارج شیٹ کے مطابق اداکارہ نے ملزم سکیش چندرا شیکھر سے مہنگے ترین تحائف وصول کیے ہیں جنہیں اب ایجنسی نے ضبط کرلیا ہے۔
شیکش چندرا شیکھر کے وکیل ایڈوکیٹ اننت ملک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بالکل غلط ہے کہ میرے موکل کو الزام ثابت ہونے سے قبل ہی مجرم یا دغاباز قرار دیا جائے۔
اپنے بیان میں ایڈوکیٹ اننت ملک نے کہا کہ سکیش چندرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا جیکلین فرنانڈز سے معاشقہ تھا اور یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے جسے اس کیس میں ہرگز نہیں کھینچنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکلین نے بال گھنگریالے کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا
سکیش چندرا شیکھر کے وکیل کا بیان جیکلین فرنانڈز کی جانب سے ای ڈی میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
تحقیقاتی ایجنسی نے جیکلین کے خلاف 5 دسمبر کو لک آؤٹ سرکولر (ایل ای سی) جاری کیا۔ اب اداکارہ کسی بھی حوالے سے بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گی۔