ڈیزل انجن پیٹرول انجن سے بہتر کیوں
انجنوں کی تیاری کا طریقہ کار ملتا جلتا ہے مگر فرق فیول کو تعارف کرانے اور پھر اس کے توانائی میں تبدیلی کا ہے
ISLAMABAD:
ڈیزل انجن پیٹرول انجن کے مقابلے میں زیادہ موثر اور بہتر کارکردگی کا حامل ہوتا ہے۔ ڈیزل انجن حرارت کی مقدار کی مناسبت سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
ڈیزل انجن جرمن انجینئر رڈولف ڈیزل نے 1897 میں ایجاد کیا تھا۔ اسے تیار کرنا بھی پیٹرول انجن کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔ پیٹرول انجن کو اسپارک اگنیشن انجن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں انجن کو چالو کرنے کیلئے اسپارک پلگ اور فیول کو جلانا پڑتا ہے جبکہ ڈیزل انجن کا انحصار منقبض ہوا (compressed air) پر ہوتا ہے۔ اس میں کوئی اسپارک پلگ یا فیول کو جلانے کی جھنجٹ نہیں ہوتی اور انجن صرف حرارت کے پیدا ہوتے ہیں اسٹارٹ ہوجاتا ہے۔
دوسرے لفظوں میں آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ دونوں انجنوں کی تیاری کا طریقہ کار تقریباً ایک ہی ہوتا ہے لیکن بنیادی فرق انجن میں فیول کو تعارف کرانے اور پھر اس کے توانائی میں تبدیل ہونے کا ہے۔
آسان طریقہ کار کے باوجود ڈیزل انجن پیٹرول انجن سے مہنگا کیوں ہوتا میں؟، اس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ انجن میں ہوا کو ہائی پریشر میں رکھ کر قید کیا جاتا ہے لہٰذا اس کا انجن بھی اُسی حساب سے زیادہ طاقتور اور بھاری ہوتا ہے۔