اپنی تنخواہ میں چپکے سے 3 بار اضافہ کرنے والے پے رول ملازم کو7 سال قید

عدالت نے ملزم کو 15 ہزار دینار جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا


ویب ڈیسک January 01, 2022
عدالت نے ملزم کو 15 ہزار دینار جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا، فوٹو: فائل

BARCELONA: بحرین میں پے رول ڈپارٹمنٹ میں کام والے سابق سرکاری ملازم نے عہدے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی تنخواہ میں غیرقانونی طور پر 3 بار اضافہ کرلیا جس پر عدالت نے ملزم کو 7 سال قید اور 15 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

عرب اخبار الخلیج کے مطابق بحرین کی عدالت نے ایک سابق سرکاری ملازم کو عہدے کے غلط استعمال اور کرپشن کے الزام میں 7 سال قید اور 15 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ملزم ایک سرکاری تربیتی ادارے میں 2008 میں 1,950 دینار ماہانہ تنخواہ پر ملازم ہوا تاہم اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک رجسٹریشن معاہدے میں ابتدائی ماہانہ تنخواہ 2,100 دینار اور سال بعد 2,774 دینار کر دی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اس نے پے رول سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی تنخواہ میں دوبارہ اضافہ کرتے ہوئے 3,300 دینار ماہانہ کردی اور اس طرح زیادہ سے زیادہ پنشن کا حق دار بن گیا اور 15 ہزار دینار تک فائدہ حاصل کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں