پالتو بلیوں کی وجہ سے 100 سے زائد گھروں میں آتشزدگی
بلیاں اور برقی چولہوں کی وجہ سے واقعات پیش آئے، محکمہ فائر بریگیڈ
MEERUT, INDIA:
جنوبی کوریا میں پالتو بلیوں کی وجہ سے گزشتہ 3 سالوں کے دوران 100 گھروں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے جس میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جنوبی کوریا میں ایک بار پھر بلی کی وجہ سے گھروں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد متعلقہ حکام نے بلیاں پالنے والوں کو خبردار کردیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں گزشتہ تین سالوں کے دوران پالتو بلیوں کی وجہ سے 100 گھر آگ کی نذر ہوگئے۔
ان واقعات میں سے بیشتر اُس وقت پیش آئے، جب مالکان گھروں پر موجود نہیں تھے۔ محکمہ فائر بریگیڈ اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2019 سے نومبر 2021 تک بلیوں کی وجہ سے 107 گھروں میں آتشزدگی ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیاں چونکہ الیکٹریکل چولہوں کو پھلانگتی ہیں، جس کی وجہ سے بٹن آن ہوجاتے ہیں اور پھر آگ لگ جاتی ہے۔
محکمہ فائر بریگیڈ نے آتشزدگی کے واقعات کی وجہ بلیوں کو ہی قرار دیتے ہوئے مالکان کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی غیرموجودگی کے دوران گھر میں لگے تمام بجلی کے بٹن بند کردیں تاکہ اُن کا اپنا اور دوسروں کا گھر محفوظ رہ سکے۔