سال نو پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ٹیرف میں اضافے کے لیے نیپرا سے رابطہ کر لیا


ویب ڈیسک January 01, 2022
ٹیرف میں اضافے سے عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھ جائے گا—فائل فوٹو

LONDON: سال نو پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ٹیرف میں اضافے کے لیے نیپرا سے رابطہ کر لیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ٹیرف میں اضافہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 17 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافہ کیپسٹی چارجز اور ترسیلی نقصانات کی مد میں کیا جائے گا۔ نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کرے گی۔

خیال رہے کہ 9 دسمبر کو نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کردیاتھا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا ، بجلی کے صارفین سے اضافی بوجھ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں