سال نو پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ٹیرف میں اضافے کے لیے نیپرا سے رابطہ کر لیا

ٹیرف میں اضافے سے عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھ جائے گا—فائل فوٹو

LONDON:
سال نو پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ٹیرف میں اضافے کے لیے نیپرا سے رابطہ کر لیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ٹیرف میں اضافہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 17 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافہ کیپسٹی چارجز اور ترسیلی نقصانات کی مد میں کیا جائے گا۔ نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کرے گی۔


خیال رہے کہ 9 دسمبر کو نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کردیاتھا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا ، بجلی کے صارفین سے اضافی بوجھ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جانا تھا۔
Load Next Story