شاہراہ قراقرم کی تعمیر پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ریلیز

سطح سمندر سے چار ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑوں کے درمیان اس شاہراہ کی تعمیر پاک چین دوستی کی وجہ سے ممکن ہوسکی


ویب ڈیسک January 01, 2022
ایف ڈبلیو او کے اشتراک سے فلم بنائی گئی ہے۔ (اسکرین گریپ)

ISLAMABAD: پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے شاہراہ قراقرم کے حوالے سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم ریلیز کردی۔

شاہراہ قراقرم پر بنائی گئی خصوصی دستاویزی فلم کو 'ویئرمین اینڈ ماؤنٹینز میٹ' (جہاں آدمی اور پہاڑ کی ملاقات ہوئی) کا نام دیا گیا ہے۔

یہ فلم فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن (ایف ڈبلیو او) کے تعاون سے تیار کی گئی ہے جسے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) پر نشر کیا جائے گا۔

فلم میں شاہ قراقرم کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کو خصوصی طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ سطح سمندر سے 4 ہزار فٹ کی بلندی پر اس شاہراہ کی تعمیر پاک چین دوستی کی وجہ سے ممکن ہوسکی ۔ جس کے تعمیراتی کام کا آغاز 1966 میں شروع ہوا اور یہ بیس سال کے طویل عرصے پر 1986 میں مکمل ہوا۔ شاہراہ قراقرم کی تعمیر میں 810 پاکستانیوں اور 82 چینی باشندوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں