بدین کے قریب کسانوں نے یوریا کھاد سے بھرا ٹرالر لوٹ لیا

واقعہ جھڈو روڈ پر پیش آیا، ڈرائیور پر تشدد، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے گریز، یوریا ڈیلرز اور کسانوں کے مذاکرات ناکام۔


Staff Reporter January 02, 2022
واقعہ جھڈو روڈ پر پیش آیا، ڈرائیور پر تشدد، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے گریز، یوریا ڈیلرز اور کسانوں کے مذاکرات ناکام۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: کاشتکاروں اور شہریوں نے یوریا کھاد کا ٹرالر لوٹ لیا جب کہ ڈرائیور پر تشدد بھی کیا جس کے خلاف ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔

ضلع بدین کے قریب ٹنڈوباگو کے یوریا ڈیلرز اور کاشتکاروں کے مابین مذاکرات ناکام ہونے کے بعد جھڈو روڈ پر شہریوں اور کاشتکاروں نے یوریا کھاد لے جانے والے ٹرالر ڈرائیور پر تشدد کرکے کھاد کی 6 سو سے زائد بوریاں لوٹ لیں۔

ٹرالر ڈرائیور تشدد اور لوٹ مار کی فریادلیے تھانے پہنچ گیا مگر پولیس نے روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔ ڈرائیور نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنا کر یوریا کھاد لوٹ لی۔

دوسری جانب رابطہ کرنے پر کھاد کے ڈیلر جی پرکاش نے ایکسپریس نیوزکو بتایا کہ ہم نے مختارکار کو کال کر کے بلایا تھا کہ آپ آئیں اور سرکاری دام پر یوریا کھاد کی فروخت کروائیں مگر مختارکار نہیں آئے جس کے بعد لوگ ڈرائیور پر حملہ کرکے یوریا کھاد لوٹ کر لے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں