کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں اسد عمر

کورونا کی نئی لہر اومیکرون گزشتہ چند ہفتوں سے متوقع تھی، سربراہ این سی او سی

اومیکرون کی نئی لہر گزشتہ چند ہفتوں سے متوقع تھی، سربراہ این سی او سی - فوٹو:فائل

سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ملک میں امیکرون کے بڑھتے کیسز پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں، نئی لہر گزشتہ چند ہفتوں سے متوقع تھی۔




سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ خاص طور پرکراچی میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں، یاد رکھیں کورونا کی نئی لہر سے بچنے کا بہترین حل ماسک پہننا ہے۔
Load Next Story