مردان میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق

چھت کے ملبے تلے آکر 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس

چھت کے ملبے تلے آکر 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو:فائل

گاؤں خوڑ میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں اور دو بچوں جاں بحق جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

خیبرپختون خوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی کے نواحی گاؤں خوڑ میں مکان کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے آکر ماں اور اس کے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔


پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو و پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر جمع ہوگئے، تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون اور دو بچے دم توڑ چکے تھے، جب کہ ملبے تلے آکر دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 
Load Next Story