ملکی برآمدات میں 167 فیصد کا اضافہ
رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں مجموعی طور پر 25 فیصد کا اضافہ ہوا، مشیر تجارت
ISLAMABAD:
دسمبر 2021 میں پاکستانی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا ہے کہ ماہ دسمبر 2021 میں ملکی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا، دسمبر میں برآمدات کا ہدف 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا، تاہم اس ماہ کل برآمدات 2 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رہیں، جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں کل برآمدات 2 ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی تھیں۔
مشیر تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں مجموعی طور پر 25 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 11 کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 15 ارب ڈالر کا کل ہدف رکھا تھا۔