جنگ بندی کی خلاف ورزی اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کی غزہ پر بمباری

بمباری حماس کے گزشتہ روز دو راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی، ترجمان اسرائیلی فوج


ویب ڈیسک January 02, 2022
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے تین مقامات پر بم براسائے، فوٹو: فائل

PESHAWAR: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں کم از کم تین مقامات پر بمباری کی جس سے ان مقامات پر خوفناگ آگ بھڑک اُٹھی اور تینوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی راکٹ بنانے کی فیکٹری، ملٹری چیک پوسٹ اور ایک ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لڑاکا طیاروں نے فضائی کارروائی حماس کی جانب سے گزشتہ روز غزہ سے 2 راکٹس اسرائیلی سرزمین پر داغے جانے کے جواب میں کی گئی ہے۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ یہ راکٹس تجربے سمندری علاقے میں کیے گئے تھے جس میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اسرائیل نے اپنی جارحیت کو چھپانے کے لیے جواز گھڑا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل اور حماس گیارہ روز سے جاری جنگ بندی پر رضامند

اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ برس مئی میں 11 روز تک غزہ پر بمباری کی تھی جس میں 65 بچوں سمیت 200 سے زائد افراد شہید، ہزاروں زخمی اور درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں تاہم اردن کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : حماس کے آتش گیر غباروں سے اسرائیل پر متعدد حملے

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے آتش گیر غباروں کے حملوں کا بہانہ بناکر غزہ پر وقتاً فوقتاً فضائی حملے کیے جب کہ ستمبر کے بعد غزہ پر لڑاکا طیاروں کی بمبای کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں