بلال یاسین حملہ کیس میں اہم پیشرفت فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول مل گیا

3 ڈیلرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک January 02, 2022
3 ڈیلرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع ۔ فوٹو : فائل

BENGALORE: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول مل گیا۔

مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول مل گیا ہے اور پستول ترکش 9 ایم ایم ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول نیلا گنبد اسلحہ مارکیٹ سے خریدا گیا تھا جہاں سے 3 ڈیلرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حملہ آور اجرتی قاتل

واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین 31 دسمبر کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

بلال یاسین لیگی کارکن کے گھر موٹرسائیکل پر پہنچے تھے کہ اسی دوران حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ان کی ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |