سعودی عرب میں برفباری پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

تبوک میں سیاحوں کی بڑی تعداد خوبصورت مناظر اور دلفریب موسم سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئی


ویب ڈیسک January 02, 2022
برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے مزید دو روز جاری رہنے کا امکان ہے، فوٹو: ٹوئٹر

سعودی عرب میں تبوک کے علاقے جبل اللوز میں برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی اور سیاح بڑی تعداد میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق تبوک میں رات بھر درجہ حرارت میں زبردست کمی کے بعد برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔ مسلسل ہونے والی برفباری سے پہاڑ اور سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔

snoefall in saudi arabia 1

بلند پہاڑوں کی چوٹی برف کی تہہ سے چمک رہی ہے اور اس پر پڑنے والی سورج کی کرنوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پہاڑ سے چاندی اتر رہی ہو۔ برفباری کے بعد علاقے کے نکھرتے حسن نے سیاحوں کو اپنی گرفت میں لے لیا۔

snoefall in saudi arabia 2

ملک کے مختلف حصوں سے سیاحوں کی بڑی تعداد تبوک پہنچنا شروع ہوگئی۔ تبوک کے سفید پوش پہاڑوں اور سیاحتی علاقوں کی جانب جاتی گاڑیوں کی لمبی قطاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

snoefall in saudi arabia 5

اہل خانہ کے ہمراہ آنے والے سیاحوں نے خوبصورت مناظر اور دل فریب موسم سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد ان علاقوں میں سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

snoefall in saudi arabia 3

تبوک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں