نوکریوں کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار

ملزم بلال نے لینڈ ریکارڈ میں چار نوجوانوں کونوکری دلوانے کے لیے 28لاکھ روپے بٹورے تھے، اینٹی کرپشن پولیس


ویب ڈیسک January 02, 2022
کانسٹیبل بلال احمد کو ٹیم نے قلعہ گجر لاہور سے گرفتار کیا، اینٹی کرپشن پولیس - فوٹو:فائل

LONDON: اینٹی کرپشن کی ٹیم نے نوکریوں کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے کانسٹیبل بلال احمد کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق ان کی ٹیم نے نوکریوں کا جھانسہ دے کر سادح لوح شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے شاطر پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے سرکاری محکمے میں نوکری دلوانے کے عوض جہلم اور لاہور کے 4 نوجوانوں سے 28 لاکھ روپے کی رقم بٹوری تھی۔

اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق کانسٹیبل بلال احمد کو ٹیم نے قلعہ گجر لاہور سے گرفتار کیا، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھرتی فراڈ میں ملوث پولیس کانسٹیبل نوکری سے برخاست کرنے اور اس کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی کے احکامات دے دیئے ہیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ ایسے منفی عناصر کہ وجہ سے پنجاب پولیس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسران و اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ایسی کالی بھیڑوں کی پنجاب پولیس میں بھی کوئی جگہ نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں