شہری کو ایڈونچر کے لئے قتل کرنے والے 2 کمسن ٹک ٹاکرز گرفتار
محمد علی جو میٹرک کا طالب علم ہے اپنے گھر سے اسلحہ لایا تھا، گرفتار ملزم کا بیان
FRANKFURT:
ملیر سٹی پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث آٹھویں اور نویں جماعت کے طالبعلم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں چند روز قبل کمسن ٹک ٹاکرز نے ایڈونچر کے لئے فائرنگ کرکے ایک شہری قمر رضا کو قتل کردیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملیر سٹی پولیس نے قمر رضا کے قتل میں ملوث 2 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کم عمر ٹک ٹاکرز نے ایڈونچر کیلئے شہری کو قتل کردیا
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سعید آٹھویں اور فاضل علی نویں جماعت کا طالب علم ہے، واقعے کے وقت 2 موٹر سائیکلیوں پر 4 لڑکے سوار تھے، گرفتار ملزم سعید کے پیچھے مفرور ملزم محمد علی بیٹھا ہوا تھا، جب کہ گرفتار ملزم فاضل علی کے ساتھ محمد اسمعیل تھا۔ گرفتار ملزم فاضل نے اپنے بیان میں بتایا کہ مفرور محمد علی اپنے گھر سے اسلحہ لایا تھا، مفرور ملزم محمد اسمعیل موٹر سائیکل پر بیٹھ کر موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔ مفرور ملزم اسمیعل میٹرک کرچکا ہے جبکہ محمد علی میٹرک میں ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد چاروں دوست موقع سے فرار ہوگئے تھے، مقتول خیر پور کا رہائشی اور 6 بچوں کا باپ تھا، گرفتار اور مفرور ملزمان ٹک ٹاکر ہیں، 2 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔