2021 پاکستان کے مقبول ترین کھیل کرکٹ کیلئے یادگار سال قرار

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال کی سب سے بڑی کامیابی روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا کر حاصل کی


Express News January 02, 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال کی سب سے بڑی کامیابی روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا کر حاصل کی ۔ فوٹو : فائل

2021 کا سورج پاکستان کرکٹ کی کئی یادیں لے کر غروب ہو گیا لیکن یہ سال ہمیشہ یادرکھاجائے گا اور اسے پاکستان کے مقبول ترین کھیل کرکٹ کے لئے یادگار سال قرار دیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال کی سب سے بڑی کامیابی روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے ہراکرحاصل کی۔

پاکستان نےسال بھرمیں 9 میں سے 7 ٹیسٹ میچز جیتے، 29 میں سے سب سے زیادہ 20 ٹی ٹوئنٹی جیتے، 6 ایک روزہ میچوں میں سے دو جیتے اور چار ہارے۔

24 سال بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان آئی تو پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔ قومی ٹیم نےزمبابوے میں دونوں ٹیسٹ جیت کر وائٹ واش کیا، حسن علی نے 14 وکٹیں لیں، عابد علی نے ناٹ آؤٹ ڈبل سنچری بنائی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ میں شکست کھائی اور ایک جیتا، شاہین آفریدی 18 وکٹیں لے کرمین آف دی سیریزرہے۔

سال کی آخری ٹیسٹ سیریزمیں بنگلا دیش کےخلاف دونوں میچ جیت کرفتح پائی، ٹیسٹ کرکٹ میں عابدعلی 9 ٹیسٹ میچزمیں 695 رنز بنا کرسرفہرست رہے، شاہین آفریدی نے سب سے زیادہ 47 وکٹیں لیں۔

شاہینوں نے ون ڈے میں جنوبی افریقا کےخلاف دو ایک سے سیریزجیتی، انگلینڈ سے تینوں ہارگئے، بابراعظم 6 ون ڈے میچوں میں 405 رنز کے ساتھ نمبرون پررہے، حارث رؤف نے سب سے زیادہ 13 وکٹیں لیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سفر بھی یادگار رہا، پاکستان نے پہلی بار بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست سے دوچار کرکے تاریخ رقم کی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا یہ سال محمدرضوان کے نام رہا جنہوں نےانتیس میچوں میں 1,326 رنزبنا کر کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کااعزاز اپنےنام کیا۔

حارث رؤف اورحسن علی نے 25،25 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی 23 وکٹوں کےساتھ تیسرے نمایاں بولررہے۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے 13ون ڈےمیں سےصرف تین جیتےجبکہ چھ ٹی ٹونئٹی میچزمیں سےایک میں کامیابی سمیٹی۔

پی ایس ایل 6 کےمیچزکوویڈ 19سےمتاثرہوئے، ایونٹ کا پہلامرحلہ کراچی جبکہ دوسرا ابوظہبی میں کھیلاگیا اور ملتان سلطانزنے ٹرافی جیتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں