روسی حمایت یافتہ جنگجوؤں اور یوکرین فوج کے درمیان جھڑپ میں اہلکار ہلاک

روس ایک حصے پر قابض ہے اور باقی ماندہ ملک پر علیحدگی پسندوں کی مدد سے قابض ہونا چاہتا ہے، یوکرین


ویب ڈیسک January 02, 2022
یوکرین کے معاملے پر روس اور عالمی قوتوں کے درمیان تناؤ ہے، فوٹو: فائل

روس کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند ملیشیا سے جھڑپ میں یوکرین کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں روس علیحدگی پسند مسلح جماعت کے ذریعے مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے جس پر روس کو عالمی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔

یوکرین کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے گشت پر مامور اہلکاروں پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔

روس سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد سے یوکرین کو اپنا حصہ قرار دیکر ایک حصے پر قبضہ بھی کرچکا ہے اور باقی ماندہ علاقے پر علیحدگی پسندوں کی مدد سے قابض ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : پابندیاں لگائیں توتعلقات منقطع کردیں گے،روس کی امریکا کودھمکی

یوکرین میں روس کی بڑھتی ہوئی مداخلت کو دیکھتے ہوئے مغربی ممالک کے دفاعی اتحاد نیٹو نے یوکرین کی مدد کا فیصلہ کیا اور سرحد پر فوجی تعینات کرنا شروع کردیئے۔

نیٹو کے اس اقدام پر روس کے صدر ویلادیمیر پوٹن نے شدید احتجاج کیا اور نیٹو سمیت عالمی قوتوں کو بھرپور جوابی وار کی دھمکی بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اس اہم معاملے پر امریکی اور روسی صدور کے درمیان ہونے والی آن لائن گفتگو بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |