سال نو کی روایت فرانس میں 874 گاڑیاں نذر آتش

یہ روایت 2005 کے فسادات کے بعد سے سال نو کی آمد پر منائی جاتی ہے


ویب ڈیسک January 02, 2022
فرانس میں 2005 سے سال نو پر کاروں کو جلانے کی رویت ہے، فوٹو: فائل

RAWALPINDI: فرانس میں دہائیوں پرانی روایت کو دہراتے ہوئے نئے سال کے موقع پر 874 گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں سال نو کا جشن گاڑیاں نذر آتش کرکے منایا جاتا ہے اور یہ روایت دہائیوں سال پرانی ہے۔اس سال بھی 874 گاڑیاں مکمل طور پر جلادی گئیں۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے بتایا کہ 2019 میں کے استقبال میں 1,316 کاروں کو آگ لگائی گئی تھی تاہم کورونا وبا کی پابندیوں کے باعث جشن میں کم افراد نے شرکت کی اس طرح جلائی گئی کاروں کی تعداد بھی بہت کم رہی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کاروں کو نذر آتش کرنے والوں نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے 441 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سال نو پر کاروں کو نذر آتش کرنے کی روایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال 95 ہزار پولیس اہلکار اور 32 ہزار فائٹر فائٹر تعینات کیے گئے تھے۔

دہائیوں سے جاری روایت کو زندہ رکھنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |