میسی سمیت 4 معروف فٹ بالر کورونا کا شکار

چاروں کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت ہونے کے بعد قرنطینہ کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 02, 2022
میسی اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزار کے واپس پہنچے تھے (فائل فوٹو)

FORT ABBAS: ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی سمیت ایک ہی کلب کے چار فٹبالرز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کی جانب سے میسی سمیت چار کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

کلب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ میسی کے علاوہ اُن کی ٹیم کے تین کھلاڑی بیرنٹ، سیرگیو ریگو اور ناتھن کو بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد چاروں کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

پی ایس جی کے مطابق متاثر ہونے والے چاروں کھلاڑیوں کی حالت بہتر ہے اور ماہر ڈاکٹرز اُن کی نگرانی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: میسی نے ریکارڈ ساتویں بار بیلون ڈی آر ایوارڈ جیت لیا

پیرس سینٹ جرمن کلب کے مطابق نیمار جے آر برازیل میں اپنی دیکھ بھال خود کررہے ہیں، وہ تین ہفتے کے وقفے کے بعد 9 جنوری کو ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیں گے۔

میسی گزشتہ دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے ارجنٹائن گئے تھے۔ انہوں نے سال نو کی آمد پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں امید ظاہر کی تھی کہ نئے سال میں پابندیاں ختم ہوجائیں گی اور ہم ایک دوسرے سے بغیر کسی فاصلے سے مل سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں