وہ اسمارٹ فون جو 4 جنوری کے بعد نہیں چلے گا

ہیکرز کی رسائی اور ڈیٹا چوری ہونے کے بعد کمپنی کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا


ویب ڈیسک January 02, 2022
چار جنوری کے بعد عہد تمام ہوجائے گا۔ (فائل فوٹو)

موبائل فون کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی کمپنی بلیک بیری نے 4 جنوری 2022 سے اپنی تمام سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اس ضمن میں کمپنی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بلیک بیری نے فون استعمال اور اعتبار کرنےوالوں کا خصوصی شکریہ ادا اور اپنے عہد کے اختتام کا اعلان بھی کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلیک بیری کی تمام سروسز منگل 4 جنوری سے دنیا بھر میں بند کردی جائے گی حتیٰ کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر منتقل کیے جانے والے فون بھی کام نہیں کریں گے، جس کے بعد صارفین ڈیٹا، میسجز، انٹرنیٹ اور ایمرجنسی نمبر 911 پر بھی کال نہیں کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: بلیک بیری ایک بار پھر اپنے حریفوں کو ٹکر دینے کے لیے تیار

یاد رہے کہ بلیک بیری کی جانب سے 2013 میں آخری بار نیا آپریٹنگ سسٹم پیش کیا گیا مگر اگلے سال 2014 کلاؤڈ (اسٹوریج) سرور پر ہیکرز کی رسائی اور ڈیٹا چوری ہونے کے بعد کمپنی کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ہزاروں صارفین نے متبادل کے طور پر دوسرے اسمارٹ فونز کو ترجیح دینا شروع کی۔

کمپنی نے صارفین کو سیکیورٹی کے حوالے سے اطمینان دلانے کے لیے کئی بار یقین دہانی بھی کرائی، دو سال قبل ستمبر میں کمپنی نے سافٹ ویئر کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کرنے کا اعلان بھی کیا تھا مگر کوئی فائدہ نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں