اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 50 ہزار اماراتی درہم برآمد
مسافر عطااللہ نے رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی
ISLAMABAD:
ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے اسلام آباد ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 50 ہزار یو اے ای درہم برآمد کرلیے۔
اے ایس ایف کے مطابق مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دبئی جارہا تھا، کرنسی کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً 24 لاکھ روپے ہے، مسافر عطااللہ نے رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف حکام نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مسافر کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔