موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع نہیں ہوگی محکمہ تعلیم سندھ

سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کل پیر سے کھول دیے جائیں گے

(فوٹو : فائل)

LONDON:
سندھ حکومت نے کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات میں توسیع نہیں کی جائے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کل پیر سے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع کردیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع نہیں کی جائے گی، موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق غور نہیں کیا جارہا، سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز پیر سے کھول دیئے جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا جائے گا۔
Load Next Story