قوتِ گویائی سے محروم چیمپئن نے بھارت کی ریاستی حکومت کے وعدوں کو بے نقاب کردیا

کانگریس حکومت نے مجھے 5 سال تک پاگل بنائے رکھا، ملائیکہ

پنجاب کے وزیر نے وعدہ کرنے کے بعد رابطہ تک نہیں کیا، ملائیکہ (فائل فوٹو)

ISLAMABAD:
قوتِ گویائی سے محروم خاتون اور 7 بار شطرنج کی نیشنل چیمپئن کی فاتح کھلاڑی نے پنجاب حکومت کی جانب سے وعدہ پورے نہ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انوکھے انداز سے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی ملائیکہ ہنڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اشاروں کی زبان میں وزیر کھیل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرا رہی اور حکومتی وعدوں کو بے نقاب کررہی ہیں۔

ملائیکہ نے اس ویڈیو کو سمجھانے کے لیے ساتھ میں تحریری پیغام بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ میری اکتیس دسمبر کو ریاستی وزیر کھیل پرجات سنگھ سے ملاقات ہوئی جنہوں نے مجھے سرکاری ملازمت اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے ویڈیو میں اپنے میڈلز، شیلڈز دکھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی پالیسی نہیں بنائی، اس وجہ سے ہمیں ہمیشہ سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔

ملائیکہ کے مطابق اس سے قبل عہدہ سنبھالنے والے سابق وزیر کھیل نے انہیں انعامات دینے کے لیے ایک تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، جس کا دعوت نامہ بھی موصول ہوا مگر کورونا صورت حال کی وجہ سے پروگرام ملتوی ہوگیا۔
Load Next Story