نسلہ ٹاور کیس ایس بی سی اے افسران کی بیرون روانگی روکنے کے لیے ایف آئی اے کو خط

تفتیشی ٹیم نے نسلہ ٹاور میں ملوث افسران کے نام اور دیگر تفصیلات فراہم کیں ہیں

تفتیشی ٹیم نے آئی جی سندھ اور ایف آئی اے کو خط لکھ دیا (فائل فوٹو)

ISLAMABAD:
نسلہ ٹاور کیس کی تفتیشی پولیس کمیٹی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لیے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تفتیشی ٹیم کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس اور، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیجے گئے خط میں نسلہ ٹاور میں ملوث افسران کے نام اور دیگر تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے آئی جی سندھ کو لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ایس بی سی اے کے شامل تفتیش افسروں کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کیس؛ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے چھاپے


ذرائع کے مطابق درجنوں افسران کی ممکنہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ کر مدد طللب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کی بھی شامت آگئی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے افسران کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں.

 
Load Next Story