پنجاب خواجہ سراؤں کی ماہانہ مالی امداد کا پروگرام شروع

18سے 40سال کے معذورخواجہ سراؤں کو2 ہزار،40سال سے زائد کو 3ہزار ملیں گے


Qaiser Sherazi January 03, 2022
خواجہ سراؤں کو نادراسے رجسٹریشن کی ہدایت، ملازمتیں بھی کرائی جائیں گی ۔ فوٹو : فائل

پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (ایس پی اے) کے زیر اہتمام پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے خواجہ سراؤں کی ماہانہ مالی امداد کا بڑا پروگرام شروع کر دیا ہے۔

اس پروگرام کو مساوات پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 40 سال سے زائد عمر کے خواجہ سراؤں کو ماہانہ 3 ہزار روپے اور 18 سال سے 40 سال تک کے معذور خواجہ سراؤں کو ماہانہ 2 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی اس کیلیے خواجہ سراؤںکا نادرا کے پاس بطور خواجہ سرا رجسٹر ہونا ضروری ہے جبکہ معذور خواجہ سراؤں کا معذوری کا سرٹیفیکیٹ ہونا لازم ہے۔

پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے پنجاب بھر کے خواجہ سراؤں کو فوری نادرا سے رجسٹریشن کی ہدایات جاری کی ہیں اس پروگرام کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے رجسٹریشن صرف شناختی کارڈ کی بنیاد پر ہوگی یہ رجسٹریشن 31 جنوری تک جاری رہے گی تمام خواجہ سراؤں کو ان کے موبائل فون نمبر پر مالی امداد کی رقم بھیجی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں