چاہتی ہوں نئے سال میں ایف آئی آرکم ’لو لیٹرز‘ زیادہ ملیں کنگنا رناوت

کنگنا رناوت کو2021 میں متنازع بیانات کی وجہ سے عدالت، تھانے کے چکرلگانے پڑے تھے


ویب ڈیسک January 03, 2022
کنگنا رناوت متنازع بیانات کے باعث مشکلات کا شکاررہیں،فوٹو:فائل

FAISALABAD: بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے نئے سال میں ایف آئی آرکم اور' لو لیٹرز' زیادہ ملنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔

اپنے متنازع بیانات اوربولڈ اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت کو نئے سال میں کیا چاہئیے سوشل میڈٰیا بتادیا۔

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں نئے سال میں انہیں ایف آئی آر کم اور' لولیٹرز' یعنی محبت بھرے خطوط زیادہ ملیں۔

کنگنا رناوت نے پیغام کے ساتھ نئے سال کے موقع پر مندر میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے اپنی تصویربھی مداحوں کے لئے شئیر کی ۔کنگنا کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے سال میں دشمنوں کی ناکامی کے لئے خصوصی پوجا کی ہے۔

کنگنا رناوت کومتنازع بیانات کی وجہ سے 2021 میں مشکلات کا سامنا رہا۔ کنگنا کے خلاف نفرت آمیزاورمتنازع بیانات پرمتعدد شکایات اورایف آئی آر بھی درج ہوئیں جس کے نتیجے میں کنگنا کوعدالت اورتھانے کے چکربھی لگانے پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں