جان ابراہم اور ایکتا کپور کو بھی کورونا ہوگیا

ایکتا کپورنے خود سے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی


ویب ڈیسک January 03, 2022
جان ابراہم،ایکتا کپورنے عوام سے احتیاط کی درخواست کی:فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار جان ابراہم اورفلم اورٹی وی پروڈیوسرایکتا کپورکا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

اداکار جان ابراہم اوران کی بیوی پریا رنچل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔جان ابراہم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کورونا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی 3 دن قبل کورونا سے متاثرشخص سے ملاقات ہوئی تھی۔

جان ابراہم کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ پریا رنچل میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ اوران کی بیوی گھرپرقرنطینہ میں ہیں۔دونوں میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔

دوسری طرف فلم اورٹی وی پروڈیوسر ایکتا کپوربھی کورونا کا شکارہوگئیں۔ ایکتا کپورنے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 46 سال کی ایکتا کپورکا کہنا تھا کہ تمام تراحتیاط کے باوجود کورونا میں مبتلا ہوگئی۔میری طبیعت بہترہے۔

ایکتا کپورنے خود سے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں