دیر لوئر میں گیس اخراج سے 3 خواتین جاں بحق

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے فوٹو : فائل

MOSCOW:
دیر لوئر کے علاقے اوچ میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں محکمہ جنگلات کے کنزروٹر اصغر خان کی والدہ، بیٹی اور خالہ شامل ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے میں گیس بھر جانے سے تمام افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ گیس کے اخراج کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load Next Story