ماہی گل کی فلم ’’گینگ آف گھوسٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری
لیجنڈاداکارہ میناکماری کی بہت بڑی پرستارہوں،فلم میں انکی روح کےکردارمیں جلوہ گر ہونا میرےلیے بہت بڑا اعزاز ہے، ماہی گل
بالی ووڈ اداکارہ ماہی گل کی فلم گینگ آف گھوسٹ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا بھوتوں پر بنائی جانے والی پہلی بالی ووڈ فلم ''گینگ آف گھوسٹ '' میں اداکارہ ماہی گل کے ساتھ شرمن جوشی انوپم کھیر ، جیکی شیروف اور میرا چوپڑا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
جب کہ پارم براتا چیتر جی ، جے برانڈن ہل ، راجیش کھیتر ، سوربھ شکلا ، راجپال یادو ، یشپال شرما ، وجے ورما ، چنکی پانڈے اور اسرانی معاون کرداروں میں ہیں انٹرنیٹ پر جاری کی ٹریلیر کی تین منٹ گیارہ سیکنڈ کی ویڈیو میں انوپم کھیر ماہی گل اوردیگر اداکاروں کو بھوتوں کے روپ میں شرمن جوشی کو تنگ کرتے اور گانوں پر رقص کرتے دکھایا گیاہے ۔ فلم کی کہانی کے مطابق شرمن جوشی جو ایک رائٹرکا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ خود کو ایک بہترین لکھاری ثابت کریں اور اس مقصد کے لیے وہ ایک آسیب زدہ حویلی جسے گرا کر اس کی جگہ شاپنگ مال بنائے جانے کا منصوبہ بنایا جاتا ہے کے متعلق کہانی تحریر کرنے کے لیے تحقیق کرتے ہیں جس دوران ان کا واسطہ حویلی پر طویل عرصہ سے قابض رائے بہادر گاندیمل اور مینا کماری کی روحوں جن کے کردارانوپم کھیر اور اداکارہ ماہی گل کررہی ہیں کے گروہ سے پڑ جاتا ہے ۔ بنگالی فلم ''بھوتر بھوبیشات'' کے ہندی ریمیک کی ہدایات ستیش کوشک دے رہے جب کہ اس کے پروڈیوسر گنیش جان ، رتن جان اور خود ستیش کوشک ہیں فلم کا میوزک موسیقاروں دھرم اور سندیپ نے ترتیب دیا ہے۔ فلم کی ستر فیصد عکس بندی سورت اور گجرات میں مکمل کی جاچکی ہے جب کہ باقی تیس فیصد شوٹنگ ممبئی اور بنکاک میں کی جائے گی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گینگ آف گھوسٹ کو11اپریل کو ریلیز کرنے کا پروگرام دیا گیا تھا مگر اب ریلیز کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اسے دوہفتے قبل 28مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کردیا گیاہے۔اس سلسلہ میں ہدایتکار کا کہنا ہے کہ اسی تاریخ کو امیتابھ بچن کی فلم بھوت ناتھ ریٹرنز بھی ریلیز ہورہی ہے اور دونوں فلمیں ایک ہی طرز یعنی بھوتوں پر بنائی جارہی ہیں کا آپس میں کلیش ہوسکتا تھا اس لیے ہم نے اپنی فلم کو دو ہفتے قبل ریلیز کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق ماہی گل جو فلم میں مینا کماری کا کردار ادا کررہی ہیں اور انھوں نے گانے ''نہیں دونگی نہیں دونگی ۔۔۔ دل میرا فوکٹ میں نہیں دونگی '' پر بھی پرفارم کیا ہے کا کہنا ہے کہ میں لیجنڈ اداکارہ مینا کماری کی بہت بڑی فین ہوں اور میرے لیے یہ بہتر بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں سینما اسکرین پر ان کا کردار اداکررہی ہوں مگر یہ کردار حقیقت میں ان جیسا نہیں ہے تاہم میں نے اس کردار پر پرفارم کرنے سے پہلے مینا کماری کی فلموں برجو باورا اور دل ایک مندر کو کئی مرتبہ دیکھا اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔دوسری طرف فلم کے ہدایتکار ستیش کوشک کا کہنا ہے کہ ہم ''گینگ آف گھوسٹس '' کے اس گانے میں پرانے زمانے کے محسوسات کو دکھانا چاہتے تھے اور ماہی گل نے اس پر اپنی بہترین پرفارمنس دکھائی ہے امید ہے شائقین کو میری فلم کے ساتھ ساتھ ان کی پرفارمنس بھی پسند آئے گی ۔
واضح رہے کہ 19دسمبر 1975کو بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں پیدا ہونیوالی 37سالہ اداکارہ نے فلمی کیرئیر 2003میں فلم ''ہوائیں ''سے شروع کیا ۔اداکارہ کو انوراگ کیشپ کی فلم ''ڈیوڈی ''کے کردار پاروسے بڑی شہرت ملی اور یہ کردار اب تک شائقین کے ذہنوں پر نقش ہے ۔یہ بنگالی ناول'' دیوداس''کی ماڈرن ریمیک تھی اس پر 2010میں اداکارہ کو بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے ۔ماہی گل نے پنجابی تھیٹر میں بھی فن کے جوہر دکھائے اور شائقین سے داد وصول کی ۔لائیو پرفارمنس کے کئی مواقع ملے اور وہ اپنی عمدہ پرفارمنس سے ہر بار سرخرو ہوئیں ،پہلی فلم کرنے پر انھیں متعدد فلموںمیں کام کرنے کی آفرز آئیں تاہم اداکارہ نے صرف منتخب فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دی تاہم پنجاب سے خاص لگاؤ کے سبب پنجابی فلم میں کام کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔ اداکارہ کی دوسری فلم پنجابی ہی تھی جو ''خوشی مل گئی ''کے نام سے 2004میں سینماگھروں کی زینت بنائی گئی۔
2006ء کے دوران بھی پنجابی فلم ''صرف پنج دن''میں جلوہ گرہوئیں ۔2007میں ہندی فلم ''کھویا کھویا چاند''میں پرفارم کرکے شائقین کو اداکاری سے متاثرکیا۔ اسی سال پھر پنجابی فلم ''مٹی واجاں ماردی ''میں رانی کا کردار نبھایا۔ 2008میں اسی زبان میں فلم ''چک دے پھٹے''میں کام کیا۔ 2009کے دوران پھر ہندی فلم ''گلال ''میں مادھوری کے روپ میں جلوہ گرہوئیں ۔اسی سال فلم ''پل پل دل کے ساتھ ''اور ''آگے سے رائٹ '' 2010 میں فلم''دبنگ '' میںنرملا کا کردار ادا کیا جب کہ ''مرچ''میں آئٹم سانگ سے اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھادی۔ 2011میں فلم ''اوٹ پٹانگ''،''ناٹ اے لو اسٹوری ''، ''صاحب بیوی اور گینگسٹر'' کے علاوہ مچھل میں اداکاری کا مظاہر کیا۔ 2012میں فلم ''بڈھا ان اے ٹریفک جام''مکمل کروائی تاہم تاحال یہ فلم ریلیز کی منتظر ہے ۔اور پھر پنجابی فلم ''کیری آن جٹا''میں فن کے جوہر دکھائے ۔گزشتہ برس اداکارہ نے فلم صاحب بیوی اورگینگسٹر ریٹرن میں اداکاری کا مظاہرہ کیا جب کہ فلم بلٹ راجہ میں آئٹم سانگ پر پرفامنس دکھائی۔