ڈی آئی خان میں اے این پی کے سٹی میئر کے امیدوار کے قاتل گرفتار

عمر خطاب شیرانی پر الیکشن سے دو روز قبل فائرنگ کی گئی تھی، ڈی پی او


ویب ڈیسک January 03, 2022
عمر خطاب شیرانی عوامی نیشنل پارٹی ڈی آئی خان کے صدر بھی تھے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: اے این پی کے سٹی مئیر کے امید وارعمر خطاب شیرانی کے قاتل گرفتار کرلئے گئے۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اے این پی کے سٹی مئیر ڈی آئی خان کے امید وارعمر خطاب شیرانی کے قاتل گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ عمر خطاب شیرانی پر الیکشن سے دو روز قبل فائرنگ کی گئی تھی، جس میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے، جب کہ واقعے کے بعد ڈیرہ میں مئیر کے الیکشن ملتوی ہو گئے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں اے این پی کے سٹی میئر کے امیدوار قتل

واضح رہے کہ خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات سے دور روز قبل اے این پی ڈی آئی خان میں سٹی میئر کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، عمر خطاب شیرانی عوامی نیشنل پارٹی ڈی آئی خان کے صدر بھی تھے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |