
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہنواز ڈاھانی نے ملاقات کی۔
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) January 3, 2022
اس موقع پروزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ شاہنواز ڈاھانی بولنگ کریں گے اوروہ بیٹنگ کریں گے۔کرکٹ میں سانگھڑکے بہترین اسپنرنعما ن اوردیگرنوجوانوں کوپروموٹ کرنا ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسپانسرڈھونڈ رہے ہیں جلد پی ایس ایل ٹیم بنائیں گے۔ انہوں نے شاہنواز ڈاھانی کوتربیت پرمزید توجہ مرکوز کرنے کا بھی کہا۔
وزیراعلی سندھ نے شاہنواز ڈاھانی کو شیلڈ، سندھی ٹوپی اوراجرک پیش کی۔ شاہنواز ڈاھانی نے ملاقات کے لئے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔